طاہر القادری کو کو دیکھتے ہی کارکنان نے کبوتر آزاد کئے ،رنگ برنگے غبارے فضا میں چھوڑے

پر جوش کارکنان نعرے لگاتے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے ‘ سربراہ عوامی تحریک کی وطن واپسی کی جھلکیاں

بدھ 15 جون 2016 22:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جون ۔2016ء) سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری صبح 8 بجے لاہور ائر پورٹ پہنچے۔ ٭ سحری کے بعد ہی عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے کارکنان کی بڑی تعداد لاہور ائر پورٹ پہنچنا شروع ہو گئی تھی ۔ ٭خواتین کی بڑی تعدادڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کیلئے لاہور ائر پورٹ پر موجود تھی ۔٭کارکنان نے عوامی تحریک کے جھنڈے اور ڈاکٹر طاہر القادری کی تصاویر والے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے ۔

٭شدید گرمی کے باوجودبچوں کی بڑی تعدادلاہور ائر پورٹ پر موجود تھی ۔٭ پر جوش کارکنان نعرے لگاتے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے ۔٭سپیکرپر چلنے والے ملی و تنظیمی نغمے بھی کارکنان کا لہو گرماتے رہے ۔٭ڈاکٹر طاہر القادری 8 بج کر 25 منٹ پر ائر پورٹ سے باہر آئے ۔

(جاری ہے)

٭عوامی تحریک کے قائد کو دیکھتے ہی کارکنان نے کبوتر آزاد کئے اور رنگ برنگے غبارے فضا میں چھوڑے۔

٭ڈاکٹر طاہر القادری کو دیکھ کر کارکنان نے ’’گو نواز گو‘‘’’ گو چور حکومت گو‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔٭کارکنان نے زرق برق لباس اور عوامی تحریک کے پرچم کے رنگوں والی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں ۔٭ائر پورٹ پر ڈاکٹر طاہر القادری کی پریس کانفرنس کے دوران بھی جو شیلے کارکن نعرے لگاتے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے ۔٭اے ایس ایف اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد لاہور ائر پورٹ پر موجود تھی ۔٭ائر پورٹ پر استقبال کیلئے آنیوالا اجتماع انتہائی منظم اور پر عزم تھا ۔

متعلقہ عنوان :