صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اب شامی بحران کا خاتمہ چاہتے ہیں،آئندہ دو ہفتوں کے دوران شام میں جنگ بندی پر عملدرآمد کیلئے معاہدہ چاہتے ہیں،امریکہ

بدھ 15 جون 2016 22:40

صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اب شامی بحران کا خاتمہ چاہتے ہیں،آئندہ دو ..

اوسلو۔ 15 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون ۔2016ء) امریکہ نے روس کو خبردار کیا ہے کہ شامی تنازعہ اور بشارالاسد کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے صبر جواب دے گیا ہے روس کو اب فیصلہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جان کیری نے کہا کہ شامی صدر بشارالاسد کی قسمت کا فیصلہ جلد سے جلد کرنا ہوگا، ہم شامی اپوزیشن کے ان ارکان کا بھی احتساب کریں گے جو ملک میں تشدد کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہاکہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، اب ہم اس بحران کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ہم آئندہ دو ہفتوں کے دوران شام میں جنگ بندی پر عملدرآمد کیلئے معاہدہ چاہتے ہیں تاہم اس حوالے سے ہم کسی دھوکہ میں نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

شام میں جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ وہاں پر متاثرہ لوگوں تک خوراک اوردیگر ضروری اشیاء پہنچ سکیں۔ امدادی اداروں کی بھی لوگوں تک رسائی چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام فریقین مذاکرات کی میز پر بیٹھ جائیں اورامن عمل کو آگے بڑھایا جائے، ہم شام میں اقتدار کی پرامن منتقلی چاہتے ہیں۔ اب تک اس جنگی صورتحال میں شام میں دو لاکھ 80 ہزار افراد ہلاک جبکہ لاکھوں خاندان گے گھر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :