حیدرآباد،سیوریج لائنیں بند ہونے سے گندا پانی شاہراہوں، محلوں اور گھروں میں جمع ہوگیا

بدھ 15 جون 2016 22:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جون ۔2016ء) حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنیں بند ہونے سے گندا پانی شاہراہوں، محلوں اور گھروں میں جمع ہوگیا، رمضان المبارک کے دوران بھی واسا کی کارکردگی صفر ہے شہر کے بیشتر علاقوں میں سیوریج لائین بند ہیں جس کے باعث گوٹھ لالو لاشاری، ہالاناکہ سلطان آباد میں پانی گھروں میں داخل ہوگیاگندے پانی سے شدید تعفن پھیل گیا لوگوں کا گھریلو سامان تباہ ہوگیا اہل علاقہ نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ رمضان کے مقد س مہینے میں بھی حکومتی ادارے انتہائی نااہلی کامظاہرہ کررہے ہیں صحت وصفائی کا کوئی نظام ہی نہیں ہے اب تو حالات یہ ہے کہ گٹر کا بدبودار پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے واسا اور بلدیہ حکام صرف مال بنانے میں لگی ہوئی ہے شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، گذشتہ تین روز سے شہر کے مختلف علاقوں جن میں لطیف آباد کے یونٹ نمبر4,5,6,2,12سٹی اور قاسم آباد کے بیشتر علاقے گلی محلوں کے علاوہ اہم بازار اور شاہراہوں پر بھی سیوریج کا پانی جمع ہے لیکن کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :