چیف آفیسرغلام قادرمینگل میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے مسائل حل کریں گے، میر منیر احمد پندرانی/عبداﷲ زہری

بدھ 15 جون 2016 23:12

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جون ۔2016ء) میونسپل کمیٹی ایمپلائز یونین قلات کے صدر میر منیر احمد پندرانی سیکریٹری جنر ل عبداﷲ زہری اور دیگر عہدیداروں نے کہاہے کہ میونسپل کمیٹی قلات کے نئے چیف آفیسر حاجی غلام قادر مینگل میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے انہوں نے گزشتہ روز ان کے دفتر میں نئے چیف آفیسر سے ملاقات کر کے انہیں قلات میں چیف آفیسر تعینات ہو نے پر مبارک باد دی اور میونسپل کمیٹی کے غریب ملازمین کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا بعد ازاں میونسپل کمیٹی ایمپلائز یونین قلات کے صدر میر منیر احمد پندرانی سیکریٹری جنر ل عبداﷲ زہری اور دیگر نے میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی قلات کے نئے چیف آفیسر حاجی غلام قادر مینگل انتہائی شفیق انسان ہے اورہم ان سے امید رکھتے ہیں کہ وہ میونسپل کمیٹی قلات کے ڈیلی ویجز ملازمین سمیت دیگر ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتں بروقار لائیں گے۔