رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی مقر ر کردہ ریٹس کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جارہا ہے، ڈاکٹر حیدر اشرف

بدھ 15 جون 2016 23:12

لاہور ۔15جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون ۔2016ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کے دوران جس طرح لاہور پولیس کے جوانوں نے "آپ عبادت کریں ہم حفاظت کریں گے" کے جذبے کے تحت فرائض سرانجام دیے ہیں اسی طرح باقی 2عشروں میں بھی ڈیوٹی دیں گے۔پولیس افسران کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں، مساجد و امام بارگاہوں اور دستر خوانوں پر دورہ کیا جارہا ہے ۔

کیٹگری Aمیں شامل مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کے مقر ر کردہ ریٹس کے مطابق رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزی منڈی بادامی باغ میں حفاظتی انتظامات اور اشیائے خوردونوش کا نرخنامہ چیک کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے اس موقع پر کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے ۔رمضان بازاروں میں فوڈ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :