سکھر سے لاہور جانے والی مسا فر بس اور تیز رفتار ٹرک میں تصادم‘ 8 مسافر موقع پر ہی جاں بحق 45 سے زائد زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 16 جون 2016 09:32

سکھر سے لاہور جانے والی مسا فر بس اور تیز رفتار ٹرک میں تصادم‘ 8 مسافر ..

ساہیوال(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16جون۔2016ء) سکھر سے لاہور جانے والی بدقسمت مسافر بس سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجہ میں 8 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 45 سے زائد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں بس اور ٹرک دونوں کے ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

بس میں زخمی مسافروں کا کہنا ہے بس میں مسافروں کی تعداد گنجائش سے کافی زیادہ تھی اور ڈرائیور بس بھی بہت تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ساہیوال میں 134 نائن پل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے بس اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی ، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 45سے زائد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :