ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں مندی

جمعرات 16 جون 2016 14:41

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جون۔2016ء) ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کا قرضوں پر شرح سود کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ اور برطانیہ کے یورپی یونین سے ممکنہ انخلاء بارے سرمایہ کاروں میں پائی جانے والی تشویش ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں اہم ترین نکی 225 انڈیکس 3.09 فیصد یا 491.63 پوائنٹس کی کمی سے 15427.95 پوائنٹس اور ٹاپکس انڈیکس 0.33 فیصد یا 4.23 پوائنٹس کی گراوٹ سے 1272.88 پوائنٹس ہو گیا۔

ہانگ کانگ حصص بازار میں ہینگ سینگ انڈیکس 2.06 فیصد یا 422.19 پوائنٹس کی کمی سے 20045.33 پوائنٹس جبکہ شنگھائی سٹاک مارکیٹ کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.29 فیصد یا 8.44 پوائنٹس کی کمی سے 2878.77 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :