یونیورسٹی آف سرگودھاکے تمام تعلیمی وانتظامی شعبہ جات کوبالترتیب اپ گریڈ کیا جا رہا ہے،وائس چانسلر

جمعرات 16 جون 2016 15:16

سرگودھا۔16 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون۔2016ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر محمد ظہورالحسن ڈوگر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف سرگودھاکے تمام تعلیمی وانتظامی شعبہ جات کوبالترتیب اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ادارے میں اس وقت تمام کام میرٹ اور قانونی ضابطوں پر عمل درآمد کے ذریعے مکمل کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو افراد اور معاشرے قانون سے ہٹ کر فیصلے کریں وہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے بلکہ تنزلی اُن کا مقدر بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا کام طلبہ وطالبات کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی کردار سازی پر بھی بھرپور توجہ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :