Live Updates

آزاد کشمیر میں انتخابی مہم باقاعدہ طور پر شروع ہو چکی ،کارکن گھر گھر جا کر عمران خان کا پیغام پہنچائیں ،بیرسٹر سلطان محمود

جمعرات 16 جون 2016 16:56

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اب آزاد کشمیر میں انتخابی مہم باقاعدہ طور پر شروع ہو چکی ہے اور کارکن گھر گھر جا کر عمران خان کا پیغام پہنچائیں ۔ ہٹیاں بالا پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے۔ اسحاق طاہر کو پارٹی نے امیدوار نامزد کیا ہے لہذا کارکن آج سے انکی انتخابی مہم پورے شد و مد سے چلانا شروع کر دیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں ہٹیاں بالا میں ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افطار ڈنر سے خواجہ فاروق احمد، نامز امیدوار اسحاق طاہر، چوہدری شہنواز، راجہ عظیم، شیخ صادق، طیب کیانی اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اب آزاد کشمیر میں انتخابی مہم باقاعدہ طور پر شروع ہو چکی ہے اور کارکن گھر گھر جا کر عمران خان کا پیغام پہنچائیں ۔ ہٹیاں بالا پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے۔ اسحاق طاہر کو پارٹی نے امیدوار نامزد کیا ہے لہذا کارکن آج سے انکی انتخابی مہم پورے شد و مد سے چلانا شروع کر دیں۔ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے انتخابات جیت کرحکومت بنائے گی لہذا کارکن حکومت بنانے اور چلانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :