علامہ طاہرالقادری غیرملکی ایجنڈے پرپاکستان لوٹے ہیں‘ان کی پاکستان آمد کا مقصد امریکہ بھارت اورافغانستان کے اتحادکوتقویت پہنچاناہے تاکہ موجودہ صورت حال میں پاکستان کیلئے مزید مسائل پیداکئے جاسکیں‘ وہ’’ ڈالر پھینک تماشا دیکھ‘‘کی پالیسی لے کرآئے ہیں

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کا بیان

جمعرات 16 جون 2016 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ علامہ طاہرالقادری غیرملکی ایجنڈے پرپاکستان لوٹے ہیں،ان کی پاکستان آمد کا مقصد امریکہ بھارت اورافغانستان کے اتحادکوتقویت پہنچاناہے تاکہ موجودہ صورت حال میں پاکستان کے لئے مزید مسائل پیداکئے جاسکیں۔

وہ’’ ڈالر پھینک تماشا دیکھ‘‘کی پالیسی لے کرآئے ہیں اوراس بارانہوں نے اسلام آبادکی بجائے لاہورکارخ کیا ہے جہاں وہ ماڈل ٹا?ن واقعہ میں شہیدہونے والوں کی آڑ میں احتجاج کرکے پنجاب کاامن تباہ اور صوبے کی غیرمعمولی ترقی روکنا چاہتے ہیں۔ جن شہدا کی یاد میں وہ فکرمندہورہے ہیں وہ انہیں پچھلے دو سال کیوں یاد نہیں آئے۔

(جاری ہے)

لگتا ہے وہ لاشوں کا سودا کرنے آئے ہیں ، عوام لاشوں کے سوداگروں کو کوئی نیا کھیل تماشا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کینیڈین شہریت رکھتے ہیں،کسی غیرملکی کو حق حاصل نہیں کہ وہ پاکستان کی شہریت ترک کرنے کے بعد پاکستان میں دوبارہ آکر امن وامان کی صورت حال پیدا کرے اور عوام کو سڑکوں پرلانے کی سازشیں کرے۔ایسے جغادری ملا?ں کے خلاف سخت ترین کاروائی ہونی چاہئے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسے لوگ دہری شہریت کی طرح دوغلے پن کا شکار ہیں ،یہ نہ ملک اور عوام کے خیرخواہ ہیں اور نہ اسلام ان کا مسئلہ ہے ،یہ صرف عوام کو بے وقوف بنا کراپنا الوسیدھا کرناجانتے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کے کارکن ایسے فصلی بٹیروں کو قومی امنگوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔علی اکبرگجرنے کہا کہ دوسال پہلے تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے اسلام آباد میں دھرنا دیا جس سے قومی معیشت کو اربوں روپے کانقصان پہنچا اور اب پھر غیرملکی اشاروں پرملکی معیشت کو بربادکرنے کے لئے احتجاج اور دھرنے کی سیاست شروع کی جارہی ہے جو پارلیمانی نظام پرشب خون مارنے کے مترادف ہے،دو سال پہلے بھی ملک میں دھرنا سیاست ناکام ہوئی اب بھی یہ تماشاانشااﷲ کامیابی سے ہمکنارنہیں ہوگا،عوام سب ایجنٹوں کے چہروں سے بخوبی واقف ہیں وہ ان غیرملکی ایجنٹوں کو اپنے اتحاد کی طاقت سے مار بھٹائیں گے۔