بھارت نے چین پر سرحدی خلاف ورزیوں کا الزام لگا دیا

کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ، چینی گارڈ ز معمول کی گشت پر تھے ،چینی وزارت خارجہ اس علاقے میں چین اور بھارت کے درمیان سرحدوں کی نشاندہی نہیں کی گئی

جمعرات 16 جون 2016 20:34

بھارت نے چین پر سرحدی خلاف ورزیوں کا الزام لگا دیا

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لی کانگ نے کہا کہ اس کے سرحدی گارڈز چین کے زیر کنٹرول علاقے میں بھارتی سرحد کے ساتھ معمول کی گشت پر تھے ، انہوں نے بھارتی سرحدوں کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ۔

(جاری ہے)

ترجمان بھارت کے اس الزام کا جواب دے رہی تھیں جس میں بھارت نے الزام لگایا تھا کہ 250چینی سپاہی اس کے ارونا چل پردیش کے علاقہ میں گھس آئے تھے اور انہوں نے مبینہ طورپر بھارت کی سرحدی خلاف ورزی کی تھی ۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کے سرحدی حفاظتی گارڈ چین کے زیر انتظام بھارتی سرحد کے ساتھ معمول کی گشت پر تھے ۔انہوں نے خاص طورپر کہا کہ ابھی تک اس علاقے میں چین اور بھارت کے درمیان سرحدوں کی نشاندہی نہیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :