فرسودہ نظام کو بدلنے کیلئے قیادت کی تبدیلی ناگزیر ہے،شیخ عقیل الرحمن

ہفتہ 18 جون 2016 12:47

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے فرسودہ نظام کو بدلنے کیلئے قیادت کی تبدیلی ناگزیر ہے۔69سال سے عوام پر مسلط ٹولے نے محض اپنی تجوریاں بھری۔عوام کے مسائل حل کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ عوام آج بھی بنیادی سہولیات زندگی سے محروم ہیں۔

عوام آمدہ انتخابات میں کرپٹ ٹولے کو مسترد کردیں اور دیانتداری سے اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ملکی ترقی کے لئے دیانتدار قیادت کا انتخاب ضروری ہے۔عوام دیانتدار صاف وشفاف قیادت کا انتخاب کریں۔دودھ کی رکھوالی اگر بلے سے کروائیں گے تو کچھ بھی نہیں ملے گا۔

حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے۔میرٹ پامالی،کرپشن اور اقرباء پروری کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔جماعت اسلامی ہی عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ماضی میں بھی جماعت اسلامی نے اپنی بساط کے مطابق عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :