(ن )لیگ سے صرف 2سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے،باقی حلقہ جات اوپن ہیں، ترجمان جماعت اسلامی آزاد کشمیر

ہفتہ 18 جون 2016 12:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے صرف 2سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔باقی حلقہ جات اوپن ہیں۔حلقہ 2اور3میں جماعت اسلامی کی الیکشن مہم چل رہی ہے۔آمدہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

انتخابات کے حوالے سے ڈور ٹوڈور مہم چلارہے ہیں۔مسلم لیگ ن سے اتحاد نہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوئی ہے۔سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی دو سیٹوں پر تاحال ہوئی ہے۔باقی حلقہ جات فی الحال اوپن ہیں۔جماعت اسلامی الیکشن کی بھرپور انداز میں تیاری کررہی ہے۔آمدہ انتخابات میں پوری قوت سے حصہ لیں گے۔