آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن سے ملاقات

پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے معاملے پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا،امریکی کمانڈر نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی دی گئی قربانیوں کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 جون 2016 14:13

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن سے ملاقات

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جون 2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے معاملے پر بھی تبا دلہ خیا ل کیا گیا ۔ امریکی کمانڈر نے خطے میں امن کے قیام اور دہشتگردوں کے خلاف جاری پاکستان کی کوششوں اور آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی دی گئی قربانیوں کو بھی سراہا۔