کاشتکارگلابی سنڈی کو کنٹرول کر نے کے لے فوری سپرے کریں، شاہد حسین

ہفتہ 18 جون 2016 14:22

بھکر۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون ۔2016ء )اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین نے کپاس کے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ کپاس کی گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے موثرحکمت عملی اپنا ئی جائے ۔انہوں نے کہاکہ گلابی سنڈی کے پروانوں کی تلفی کیلئے PB-ROPES،روشنی اور جنسی پھندے کا استعمال کریں۔ہفتہ میں دوبار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں۔کھیت میں گلابی سنڈی کا حملہ نقصان کی معاشی حد پر نظر آنے پر محکمہ کے مشورے سے زرعی زہر کا فوری سپرے کریں۔

مدھانی نماپھول نظر آنے پر چن کر فوری تلف کریں۔زرعی ادویات کے گروپ بدل بدل کر سپرے کریں،ایک ہی گروپ کی زہر باربار سپرے کرنے سے اجتناب کریں۔گلابی سنڈی کے حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری سروسز کے مطابق پہلا سپرے بائی فنتھرین بحساب 300mlفی ایکڑ،دوسرا سپرے سائپر میتھرین /الفاسائپر میتھرین /ایس فنولریٹ بحساب 300mlفی ایکڑ،تیسرا سپرے گیما سائی ہیلو تھرن بحساب 100mlفی ایکڑ/لیمبڈاسائی ہیلو تھرن بحساب 300mlفی ایکڑ،چوتھاسپرے ٹرائی ایز وفاس بحساب 800mlفی ایکڑ/ڈیلٹامیتھرین +ٹرائی ایزوفاس بحساب 500mlفی ایکڑ سپرے کریں۔

(جاری ہے)

مزید ٹرائی ایز وفاس کے دوسپرے سات دن کے وقفہ سے لازمی ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(پلانٹ پروٹیکشن)نے کہا کہ مذکورہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کپاس کی فصل کوگلابی سنڈی سے یقینی طور پر کنٹرول کیاجاسکتاہے۔لہذا ضلع بھکر کے زمینداروں ،کپاس کے سیڈڈسٹری بیوٹرز،پیسٹی سائیڈ زوکھادڈیلرز،مالکان کاٹن فیکٹریز اورآرھتیوں سے کو ہدایت کی جاتی ہے کہ گلابی سنڈی سے پاک کپاس کے حصول کیلئے محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزوتوسیع ضلع بھکر کا ساتھ دیں اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ اپنی آمدنی میں بھی اضافہ کرتے ہوئے ملک کو خوشحال بنائیں۔