عالمی اداروں نے ایچ ای سی کی جانب سے کی گئی جامعات کی درجہ بندی مسترد کر دی
رپورٹ کے مطابق پاکستان اعلیٰ تعلیم کے میدان میں تنزلی کا شکار ، اربوں کے اخراجات کے باوجود تعلیمی میدان میں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی :رپورٹ
ہفتہ 18 جون 2016 14:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جون۔2016ء) پاکستان میں اعلیٰ تعلیم مسلسل تنزلی کا شکا ر ہے۔ عالمی اداروں نے ہائر ایجوکیشن کی جانب سے کی گئی جامعات کی درجہ بندی مسترد کر دی۔ ہر سال اربوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود رینکنگ میں پاکستان کا نام و نشان تک نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر جامعات کی درجہ بندی کرنیوالے معروف اداروں کیو ایس رینکنگ ، یونیورسٹاس 21 اور ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے ایچ ای سی کی طرف سے پاکستانی جامعات کی درجہ بندی مسترد کر دی۔
کیو ایس کی ایشیائی جامعات کی جاری کردہ رینکنگ 2016 کے مطابق لمز 45.6 سکور کے ساتھ ایشیا میں 111 ویں ، نسٹ 45.4 سکور کے ساتھ 112 ویں اور قائد اعظم یونیورسٹی 37.8 سکور کے ساتھ 149 ویں نمبر پر آئی ہے۔(جاری ہے)
اس حساب سے لمز جسے ایچ ای سی نے چھٹے نمبر پر رکھا تھا۔ وہ پہلے نمبر پر آتی ہے جبکہ کیو ایس کے مطابق یونیورسٹی آف دی پنجاب ساتویں نمبر پر جبکہ ایچ ای سی کی رینکنگ میں پہلے نمبر اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد تیسرے نمبر پر آتی ہے۔
جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستان اعلیٰ تعلیم کے میدان میں دن بدن تنزلی کا شکار ہے۔ ہر سال اربوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود رینکنگ میں پاکستان کا نام و نشان تک نہیں۔ فہرست کے مطابق امریکہ ، سوئٹزر لینڈ ، ڈنمارک ، برطانیہ اور سویڈن بالترتیب پہلی پانچ پوزیشنوں پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اعلیٰ تعلیم کے میدان میں 140 میں سے 124 ویں نمبر پر ہے۔مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.