سرینگر سے ڈھاکہ کے لئے سفر کرنے والی کشمیری طلبہ کو مشکوک بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ، نرمل سنگھ

ہفتہ 18 جون 2016 15:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جون۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے نائب وزیر اعلی نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ سرینگر سے ڈھاکہ سفر کرنے والی ایک مشکوک کشمیری لڑکی کو آئی جی آئی ایئرپرٹ پر گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نرنل سنگھ نے کہا کہ اگرچہ میں واقعے سے بخوبی آگاہ نہیں ہوں تاہم میڈیکل کی کشمیری طالبہ کو آئی جی آئی ایئرپورٹ پر مشکوک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے تاہم جب طالبہ سے پوچھ گچھ کے بعد تمام معاملات واضح ہو گئے تو فوری طور پر اسے رہا بھی کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ کشمیری طالبہ اپنے تین دوستوں کے ہمراہ سرینگر سے ڈھاکہ کا سفر کر رہی تھی جب اسے آئی جی آئی ایئرپورت پر گرفتار کر کے تفتیش کے لئے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :