پیپلزپارٹی کی قیادت کا سندھ اسمبلی کے اسپیکرآغاسراج درانی اورڈپٹی اسپیکرشہلارضاکوتبدیل کرنے کافیصلہ

ہفتہ 18 جون 2016 20:20

پیپلزپارٹی کی قیادت کا سندھ اسمبلی کے اسپیکرآغاسراج درانی اورڈپٹی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جون ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے لندن اوردبئی اجلاسوں کے بعد سندھ اسمبلی کے اسپیکرآغاسراج درانی اورڈپٹی اسپیکرشہلارضاکوتبدیل کرنے کافیصلہ کرلیا ہے جس کی سابق صدرآصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری نے منظوری دے دی ہے ،پارٹی کے اندرونی حلقوں نے بتایا ہے کہ ضلعی چیئرمینوں کے انتخاب سے قبل لندن اوردبئی اجلاسوں میں آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری نے اسپیکرسندھ اسمبلی اورسندھ کے وزراء مشیروں کویہ پیشکش کی تھی کہ صرف ایک عہدے کاانتخاب کریں یاوہ وزیریااسپیکررہیں یاپھراپنے بھائی ،بیٹے،بھتیجے ،کوضلعی چیئرمین بنوائیں،اسپیکرنے اپنے بھائی آصیح اللہ درانی کوضلعی چیئرمین بنانے کی پیشکش قبول کی اب ان کی جگہ صوبائی وزیرڈاکٹرسکندرمیندھروکونیااسپیکراوررکن صوبائی اسمبلی ارم خالد کوڈپٹی اسپیکربنانے کافیصلہ کیاگیا ہے شہلا رضاکو صوبائی وزیربناکرکراچی کونمائندگی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :