کانگو میں ٹرک کے اندر سے 19ایتھوپیائی باشندوں کی لاشیں برآمد

ہفتہ 18 جون 2016 21:58

کانگو میں ٹرک کے اندر سے 19ایتھوپیائی باشندوں کی لاشیں برآمد

برازاویلے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء)کانگو کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک ٹرک کے کنٹینر سے19 ایتھوپیائی باشندوں کی لاشیں ملی ہیں، یہ افراد زیمبیا سے تعلق رکھنے والے اس کنٹینر میں دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگو کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک ٹرک کے کنٹینر سے19 ایتھوپیائی باشندوں کی لاشیں ملی ہیں جو دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے ۔

کنٹینر سے 76ایتھوپیائی باشندوں کو زندہ بھی نکالا گیا۔ اس ٹرک کو جمعرات کے روز زیمبیا کی سرحد کے قریب ایک قصبے موینڈا میں روکا گیا تھا۔ کانگو کے ایک حکومتی اہل کار کاسونگو کیبالی کا کہنا ہے کہ واضح نہیں کہ یہ افراد اس کنٹینر میں کیا کر رہے تھے۔ انسانی اسمگلر افریقہ کے شورش زدہ علاقوں سے لوگوں کو جنوبی افریقہ پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔