مسجد نبویؐ میں پہلی مرتبہ کسی پاکستان امام کی نماز تراوی کیلئے تقرری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 جون 2016 22:24

مسجد نبویؐ میں پہلی مرتبہ کسی پاکستان امام کی نماز تراوی کیلئے تقرری

مدینہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18جون ۔2016ء) مسجد نبویؐ میں پہلی مرتبہ کسی پاکستان امام کی نماز تراوی کیلئے تقرری ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مسجد نبویؐ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کسی پاکستانی شخص کی بطور امام تقرری ہوئی ہے۔ ادم حرمین و شریفین سلمان بن عبدالعزیز نےماہ رمضان کے دوران نماز تراوی کیلئے پاکستانی عالم شیخ محمد بن خلیل القاری کو بطور امام مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

شیخ محمد بن خلیل القاری مسجد نبویؐ میں ساتویں روزے سے امامت فرائض سرانجام دے رہے ہی۔ یخ محمد بن خلیل القاری مسجد نبویؐ میں امامت کے فرائض سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ شیخ محمد بن خلیل القاری کا تعلق آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد کے معروف دینی گھرانے سے ہے۔ انہوں نے دینی تعلیم لاہور کے مختلف مدارس سے حاصل کی اور پھر بعدازاں 1963 میں مکہ مکرمہ منتقل ہوگئے۔ مکہ میں انہوں نے طویل عرصہ درس و تدریس کا شعبہ اختیار کیے رکھے اور پھر وہ مدینہ منورہ میں منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے مستقل طور پررہائش اختیار کرلی۔

متعلقہ عنوان :