پسند کی شاد ی کرنے والی دلہن کو والدین نے چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

ہفتہ 18 جون 2016 22:35

پسند کی شاد ی کرنے والی دلہن کو والدین نے چھریوں کے وار کر کے موت کے ..

ڈسکہ۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون ۔2016ء ) پسند کی شاد ی کرنے والی دلہن کو والدین نے چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق لیہ کاایمانویل مسیح اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ دوسال سے تھانہ صدرکے موضع گلاں چک میں رہائش پذیر اور بھٹہ خشت پر کام کرتے تھے اس کی 22سالہ بیٹی نسرین شہزادی نے تین ماہ قبل اسلام قبول کر کے جیسر والا کے رہائشی عرفان رحمانی سے پسند کی شادی کر لی تھی جس کا اس کے والدین کو رنج تھاگزشتہ روز نسرین شہزادی والدین کے کہنے پر ان کے گھر ملنے آئی تو انہوں نے چھریوں کے وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کی نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :