برازیل کے ہسپتال میں مسلح افراد کا حملہ، ایک شخص ہلاک، 2 زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 19 جون 2016 21:12

برازیل کے ہسپتال میں مسلح افراد کا حملہ، ایک شخص ہلاک، 2 زخمی

ریو ڈی جنریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جون۔2016ء) برازیل پولیس نے کہا کہ ریو ڈی جنریو کے ہسپتال میں منشیات سمگلنگ میں زیر علاج ملزم کو چھڑوانے کیلے مسلح افراد نے دھاوا بول دیا ۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے 1 مریض ہلاک جبکہ ایک نرس اور پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ریو تحقیقاتی افسران کے مطابق کم سے کم 5 افراد نے ہسپتال سائوزا ایگوائر میں ہفتے کی صبح سویرے 28 سال نوجوان جو گولی لگنے سے زخمی ہوا کو آزاد کروانے کیلئے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق کیمروں‌سے مسلح افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :