موٹاپے اور شوگر کے معروف معالج ڈاکٹر ماذ الحسن عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے بلجیم روانہ

پیر 20 جون 2016 18:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جون ۔2016ء ) موٹاپے اور شوگر کے معروف معالج ڈاکٹر ماز الحسن عالمی بیٹریاٹک کانفرنس میں شرکت کرنے کے بلجیم روانہ ہو گئے وہ اس کانفرنس میں نہ صرف پاکستان کی نمائندگی کریں گے بلکہ موٹاپے اور شوگر کے امراض سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر اپنا مقالہ بھی پیش کریں گے اس کانفرنس میں دنیا بھر کے نامور بیٹریاٹک سرجنز حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا موضوع موٹاپے کی سرجری کے بعد پیدا ہونے والے مسائل اور ان کا تدارک ہے ۔ڈاکٹر ماز کا شمار پاکستان کے ان نامور سرجنز میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک اس حوالے سے کیلنڈر ائر میں سب سے ذیادہ آپریشن کرنے کا اعزاز حاصل ہے جن میں 612 کلو گرام والے موٹے شخص کا آپریشن بھی شامل ہے جو گینیز بک آف ورلڈ میں درج ہے ۔ڈاکٹر ماز الحسن کا کہنا ہے کہ صحت مند معاشرہ کے رجحان کو فروغ دے کر ہی ہم صحت مند پاکستان کا آغاز کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :