پنجاب آئی ٹی بورڈ اوربرطانوی تنظیم میکنزے اینڈ کمپنی کے اشتراک سے پنجاب میں صحت کے مسائل پر ورکشاپ کا انعقاد

پی آئی ٹی بی کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے پنجاب میں سمارٹ ٹیکنالوجی پر مبنی صحت کے منصوبوں پر بریفنگ دی، سیکریٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر نجم شاہ اور میکنزے کمپنی کے ڈاکٹروکٹر کی بھی شرکت

پیر 20 جون 2016 19:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جون ۔2016ء) برطانوی سماجی تنظیم میکنزے اینڈ کمپنی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے گذشتہ روز ایک ورکشاپ ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں منعقد ہوئی جس کا موضوع ’’پنجاب میں صحت کے مسائل اور ان کے حل کا جدید طریقہء کارـ‘‘ تھا۔ ورکشاپ کی میزبانی پی آئی ٹی بی کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کی جبکہ سیکریٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نجم شاہ اور میکنزے کمپنی کے ڈاکٹر وکٹر ہیڈیگر بھی اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے شرکا ء کو بتایا کہ پی آئی ٹی بی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پنجاب میں صحت کے بیس سے زائد منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن میں سے ڈینگی ٹریکنگ سسٹم، ڈزیز سرویلنس پروگرام ،ای ویکسی۔

(جاری ہے)

نیشن ،سرکاری ہسپتالوں میں سمارٹ مانیٹرنگ و بایؤ میٹرک حاضری کا نظام اورمیڈیسن انونٹری مینجمنٹ سسٹم واضح بہتری لا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں کی وجہ سے ڈینگی جیسے موذی مرض پر مختصر وقت میں قابو پانے میں مدد ملی ہے،ہسپتالوں میں عملے کی حاضری میں اضافہ ہواہے،پنجاب میں بچوں کو ویکسین کی فراہمی کی شرح کافی بہتر ہو چکی ہے، بنیادی مرکز صحت سے 26چھوت کی بیماریوں میں کمی جبکہ سرکاری ہسپتالوں کے لئے ادویات کی خریداری اور تقسیم میں شفافیت ممکن ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کا فائدہ براہِ راست عام آدمی کو پہنچ رہا ہے اور مجموعی طور پر محکمہء صحت کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔ڈاکٹر وکٹر ہیڈیگر نے پی آئی ٹی بی کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میکنزے اینڈ کمپنی بالخصوص ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے اور اس ضمن میں پی آئی ٹی بی کے ساتھ ملکر مزید منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر کمپنی کی جانب سے دیگر ممالک میں شروع کیے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔