کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع کلینک پر فائرنگ ، ڈاکٹر جاں بحق

پیر 20 جون 2016 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جون ۔2016ء) کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع کلینک پر فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پیراڈائز بیکری کے قریب واقع ایک کلینک نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں کلینک میں موجود ڈاکٹر عبدالخالق زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔