کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 21 جون 2016 15:41

فیصل آباد۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون ۔2016ء )ماہرین زراعت نے کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اچھی فصل حاصل کرنے کیلئے ایک کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے صحتمند بیج کاشت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ کاشتکاروں کو زمین کی زرخیزی کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ نامیاتی مادہ کی مقدار میں مناسب اضافہ کیلئے فصل کاشت کرنے سے قبل کھیت میں 10سے12 ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کے بعد ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرور چلانا چاہیے تاکہ کھاد زمین میں اچھی طرح مل جائے ۔