نیویارک کی مشہور ہالیند ٹنل سے 3 مشکوک افراد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

muhammad ali محمد علی منگل 21 جون 2016 21:49

نیویارک کی مشہور ہالیند ٹنل سے 3 مشکوک افراد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21جون 2016ء) نیویارک کی مشہور ہالیند ٹنل سے 3 مشکوک افراد گرفتار کیے گئے ہیں جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق امریکی سیکورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر نیویارک شہر کی مشہور ہالینڈ ٹنل میں کاروائی کی گئی۔ اس دوران 3 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار کیے گئے افراد کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ تینوں افراد نیو جرسی سے نیویارک آ رہے تھے۔ گرفتار افراد کی گاڑی سے اسلحے کے علاوہ منشیات کی بڑی تعداد بھی برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :