ہائیکورٹ نے ریلوے گارڈز کو اگلے عہدوں پر ترقی نہ دینے کیخلاف درخواست پر چیئرمین ریلوے اور جنرل مینجر سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا

منگل 21 جون 2016 23:05

لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے کے گارڈز کو اگلے عہدوں پر ترقی نہ دینے کیخلاف درخواست میں نوٹس جاری کرتے ہوئے چیئرمین ریلوے اور جنرل مینجر سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا،دوران سماعت درخواست گزار ندیم شیخ سمیت دیگر ریلوے گارڈز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے دو ہزار چودہ میں ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریلوے کے تمام گارڈز کو گریڈ چودہ سے گریڈ سولہ میں ترقی دیدی جائے تاہم دو برس گزرنے اور محکمے کو متعدد درخواستیں دینے کے باوجودریلوے گارڈز کو گریڈ سولہ میں ترقی نہیں دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے استدعا کی کہ ریلوے گارڈز کو گریڈ سولہ میں ترقی دینے کا حکم دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ریلوے کے چیئرمین اور جنرل مینجر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :