4ایس ڈی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

منگل 21 جون 2016 23:07

ملتان ۔21جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون ۔2016ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے 4ایس ڈی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ منیجر پاورکنٹرول سنٹر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان محمد فیصل ممتاز کی خدمات سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل کے سپرد کی ہیں جبکہ ایس ڈی او منچن آبادسب ڈویژن اسداللہ چنا کو فرسٹ سب ڈویژن ڈاہرانوالہ اور ان کے پیشرو ایس ڈی او نبیل احمد کو منچن آبادسب ڈویژن ،اسسٹنٹ منیجر پی اینڈ آئی میپکو سب ڈویژن مظفرگڑھ الہیٰ بخش کو خالی آسامی پر اسسٹنٹ منیجر پی اینڈ آئی میپکو سب ڈویژن ملتان تعینات کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :