ڈاکٹر مصدق ملک کی سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے بیرسٹر اویس شاہ کے اغواء کی شدید مذمت

بدھ 22 جون 2016 12:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے بیرسٹر اویس شاہ کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مجرموں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود اختیار کریگا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی تحقیقاتی ادارے مجرموں کا پتہ چلانے کیلئے کام کر رہے ہیں اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کی جلد بازیابی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجرموں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا اور اغواء کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز پر قائم پارلیمانی کمیٹی کے تمام اراکین نے بدعنوانی کرنے والے تمام افراد کا بلاامتیاز اور شفاف احتساب کرنے پر اتفاق کیا ہے تاہم طریقہ کار کا فیصلہ طے کئے جانے تک یہ معاملہ ابھی رکا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر جو بھی کارروائی ہو وہ آئین اور قانون کے مطابق ہو۔

متعلقہ عنوان :