برطانیہ کے یورپی یونین میں شامل رہنے کی خبروں کے بعد تیل کی مارکیٹ میں استحکام

بدھ 22 جون 2016 13:26

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جون۔2016ء) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں دو فیصد کمی۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں صفر اعشاریہ دو چار فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں ایک اعشاریہ صفر پانچ فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر دو فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بارہ سینٹ کمی کے بعد پچاس اعشاریہ پانچ ایک ڈالر فی بیرل تک گر گئی جبکہ یو ایس کروڈ آئل کی قیمتوں میں باون سینٹ فی بیرل کمی واقع ہوئی جس کے بعد یو ایس کروڈ اڑتالیس اعشاریہ آٹھ پانچ ڈالر فی بیرل فروخت ہوا۔گزشتہ ہفتے برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدہ ہوجانے کے خدشے کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں خاصی کمی واقع ہوئی تھی۔ تاہم اب برطانیہ کے یورپی یونین میں شامل رہنے کی خبریں آنے کے بعد تیل کی مارکیٹ میں استحکام پیدا ہوا ہے

متعلقہ عنوان :