عام انتخابات 2018 میں سمندر پار پاکستانی ای میل کیذریعے ووٹ ڈال سکیں گے جن کی نادرہ کے ڈیٹا بیس سے بائیومیٹرک تصدیق کی جائے گی

انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے کنوئینر عارف علوی کی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعرات 23 جون 2016 18:03

عام انتخابات 2018 میں سمندر پار پاکستانی ای میل کیذریعے ووٹ ڈال سکیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جون ۔2016ء) انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے کنوئینر عارف علوی نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018 میں سمندر پار پاکستانی ای میل کے ذریعہ ووٹ ڈال سکیں گے،جن کی نادرہ کے ڈیٹا بیس سے بائیومیٹرک تصدیق کی جائے گی۔ جمعرات کو انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوئینر عارف علوی کی زیر صدارت ہواجس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے حق رائے دہی استعمال کرنے کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم دفترخارجہ کے افسران کی تفصیلات ووٹنگ تجربہ کے لیے مانگی گئی ہیں ۔

عارف علوی نے کہاکہ سمندر پار ووٹرز کی شناختی دستاویز نائیکوپ کی طرح پہلے رجسٹریشن کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فلپائن انتخابات کا انہوں نے نوید قمر اور مرتضیٰ عباسی کے ہمراہ بطور مبصر جائزہ لیا اور اس بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

عارف علوی نے بتایا کہ فلپائن میں ساڑھے پانچ کروڑ ووٹرز نے 92ہزار الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا، فلپائن میں ڈیڑھ گھنٹے کے اندر نتیجہ سامنے آگیا اور کسی نے اسے چیلنج نہیں کیا،پاکستان میں ساڑھے نو کروڑ ووٹرز کے لیے اڑھائی لاکھ مشینیں درکار ہونگی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک اور بائیومیٹرک مشینوں کے لئے پیشکش دیں اور 20 جولائی کو اوپن ہونگی، جس کے بعد پتہ چلے گا کہ الیکٹرونک، بائیو میٹرک مشین کی مالیت کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :