تل میں 50سے 60فیصد تیل اور 22فیصد تک پروٹین پائی جاتی ہیں

اتوار 26 جون 2016 11:16

اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جون ۔2016ء) تل صوبہ پنجاب میں کاشت کی جانے والی اہم روغندار فصل ہے جو صدیوں سے کاشت کی جا رہی ہے ۔ طبی شعبہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تل میں 50سے 60فیصد تیل اور 22فیصد تک پروٹین پائی جاتی ہیں جبکہ اس کی کھلی میں پروٹین کی مقدار 42فیصد ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

تل کے بیج اور تیل ادویہ سازی میں استعمال ہوتے ہیں جبکہ ان کا تیل مساج ، مارجرین ، اعلیٰ قسم کے صابن ، عطریات ، کاربن پیپر اور ٹائپ رائیسٹر کے ربن بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے ۔ تل کے تیل کی مصنوصیات زیتون کے تیل سے بڑی حد تک ملتی جلتی ہیں اسکو 5تا 10فیصد تک دوسرے خوردنی تیلوں میں ملا کر استعمال کر نے سے اسکے معیار میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :