وسطی چین میں بس میں آگ لگنے سے 30افراد زندہ جل کر ہلاک

بدقسمت تفریح بس ایک شاہر اہ کے جنگلے سے ٹکرانے کے باعث آگ کی لپیٹ میں آگئی 21افراد کو ہسپتال داخل کرلیا گیا ،ممکن ہے آگ تیل بہنے کی وجہ سے بھڑکی ہو گئی ، کاؤنٹی حکومت

اتوار 26 جون 2016 15:27

چانگ شا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جون ۔2016ء ) اتوار کی صبح چین کے صوبہ ہونان میں ایک تفریحی بس شعلوں کی لپیٹ میں آگئی جس کی وجہ سے کم از کم 30افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقام حکام نے اس کی تصدیق کی ہے یہ حادثہ صبح 10:20قریب کے اس وقت پیش آیا جب 56افراد کو لے کر جانیوالی ایک بس وائیژانگ کاؤنٹی میں ایک شاہر اہ کے جنگلوں سے ٹکرا گئی ،کاونٹی حکومت کا کہنا ہے کہ ممکن ہے اس کی وجہ سے تیل بہنے سے آگ بھڑک اٹھی ہو ، اکیس افراد کو علاج کے لئے ہسپتال لے جایا گیا ہے اور امدادی کارکن بس کے مسخ شدہ ڈھانچے میں تلاشی کا کام جاری رکھے ہیں ، پولیس نے ڈرئیور کو حراست میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :