فیصل آباد،تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں ڈاکوؤں اور شہریوں میں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی

اتوار 26 جون 2016 17:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جون۔2016ء) تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں ڈاکوؤں اور شہریوں میں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا ‘جس کو پولیس نے الائیڈ ہسپتال سے گرفتار کرکے علاج معالجہ شروع کروادیا ہے ملزم کا ایک ساتھی اور تیمار داری کیلئے آئی دو خواتین کو بھی پولیس نے حراست میں لیا ‘ملزم پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ‘تفصیلات کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی میں دکاندار کو لوٹنے پر شہریوں نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس کی زدمیں آکر ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے اسکا ساتھی لیکر فرار ہوگیا‘پولیس نے تعاقب کیا تو زخمی ڈاکو کو اس کا ساتھی الائیڈ ہسپتال لیکر آیا تھا ‘پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کا علاج الائیڈ ہسپتال میں جاری ہے جس کا نام اسد ہے جو ڈنڈیاں کا رہائشی ہے جبکہ اسکے ساتھی یاور حسین اور تیمارداری کیلئے آئی دو خواتین کو بھی پولیس نے حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ‘پولیس کے مطابق اسد اور یاور حسین ریکارڈ یافتہ ملزم ہیں جو پولیس کو ڈکیتی ‘راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں ۔

متعلقہ عنوان :