ایشیائی حصص بازاروں میں استحکام

بدھ 29 جون 2016 12:11

ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) ایشیائی حصص بازاروں میں بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز استحکام کی صورتحال رہی ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق برطانوی ریفرنڈم کے بعد مالیاتی مارکیٹس کو پہنچنے والے نقصان کے تناظرمیں جنوبی کوریا کی معیشت کیلئے 17 ارب ڈالر مالیت کے منصوبے اور اسی طرح جاپان میں اقتصادی صورتحال کو بہتربنانے کے نتیجہ میں سٹاک مارکیٹوں پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

جاپان کے نکی انڈیکس 1.4فیصد اضافہ ہوا۔ ہانگ کانگ اور شنگھائی میں بالترتیب0.9 اور0.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سڈنی سٹاک مارکیٹ بھی بہتر رہی اور وہاں انڈیکس میں مجموعی طور پر0.7فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔ سیئول ، سنگاپور، تائپے اور ویلنگٹن کی سٹاک مارکیٹوں میں اوسطاً ایک فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

تجزیہ نگاروں کے مطابق نیویارک اور یورپی حصص بازاروں میں بہتری کی صورتحال کے نتیجہ میں ایشیائی حصص بازاروں پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ٹوکیو کے نکی 225انڈیکس میں مجموعی طور پر1.31فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 15 ہزار523.35 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ ٹاپکس انڈیکس میں 1.36فیصد اضافہ ہوا، پوائنٹس میں اضافہ کی شرح16.95 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1241.27 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :