رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مارکیٹوں،بازاروں میں رش سے نمٹنے کیلئے ٹریفک پلان تیار

2ایس پیز کی نگرانی میں10ڈی ایس پیز،38انسپکٹرزسمیت491اہلکارتعینات کر دیئے گئے ، دفاتر سے 9انسپکٹرز اور 118ٹریفک وارڈنز کو بھی مارکیٹ ڈیوٹی پر مامور کیا ہے ‘طیب حفیظ چیمہ

بدھ 29 جون 2016 21:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مارکیٹوں،بازاروں اور شاپنگ مالز کے گردونواح میں غیر معمولی رش سے نمٹنے،شہریوں کی سہولت اور سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظرمتعلقہ ٹریفک سیکٹر کی ڈیوٹی کے علاوہ اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی اہم اور مصروف ترین 28مارکیٹوں میں 2ایس پیز کی نگرانی میں10ڈی ایس پیز،38ٹریفک انسپکٹرز،14پٹرولنگ آفیسرزاور329ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں جن میں سے 9انسپکٹرز اور 118ٹریفک وارڈنز سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر سے سپیشل ڈیوٹی مارکیٹوں میں مامور کیئے گئے ہیں۔

شہر کی اہم اور مصروف مارکیٹوں،بازاروں اور شاپنگ مالز کے گردونوا ح میں رانگ پارکنگ،تجاوزات قائم کرنے،ٹریفک کے بہاو میں خلل ڈالنے اورناجائز پارکنگ اسٹینڈ قائم کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مصروف اور اہم مارکیٹوں میں فوک لفٹر بھی لگائے گئے ہیں تاکہ رانگ پارنگ کی وجہ سے ٹریفک کا بہاو متاثر نہ ہو۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ پریشانی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں کو صرف اور صرف پارکنگ ایریا میں ہی کھڑی کریں،خلاف ورزی کیصورت میں رانگ پارک کی گئی گاڑیوں کیخلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائیگی۔

طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے مارکیٹوں،بازاروں،شاپنگ مالز اوررمضان بازاروں کے گردونواح میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :