Live Updates

الیکشن کمیشن آزاد نہیں ،الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں،ایسا نظام لائیں گے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے، الیکشن کمیشن نے بلے باز کا انتخابی نشان کسی اور رجسٹرڈ پارٹی کو دے کرزیادتی کی ہے،الیکشن کمیشن میں بلے باز کے انتخابی نشان کے حوالے سے پٹیشن دائر کریں گے

تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 30 جون 2016 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد نہیں ہے،الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں،ایسا نظام لائیں گے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے، الیکشن کمیشن نے بلے باز کا انتخابی نشان کسی اور رجسٹرڈ پارٹی کو دے کرزیادتی کی ہے،الیکشن کمیشن میں بلے باز کے انتخابی نشان کے حوالے سے پٹیشن دائر کریں گے۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سندھ سے الیکشن کمشنرز کیلئے نام بھیج دیئے ہیں،پیپلز پارٹی کی جانب سے ابھی تک نام سامنے نہیں آئے،الیکشن میں دھاندلی سے بچنے کیلئے قابل اور محنتی افسران کی تعیناتی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیفائیڈ لاء دستاویز مرتب کی جائے گی جس سے الیکشن کمیشن کی آزادی صلب نہیں ہو گی، الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا ٹینڈر20جولائی جبکہ بائیو میٹرک مشین کا ٹینڈر10 جولائی کو کھلے گا۔

اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نائیکوپ کی تجدید کیلئے آن لائن نظام متعارف کروایا گیا ہے، جس میں پانچ انگلیوں کی تصویر کے ذریعے نائیکوپ مل جاتا ہے،اسی انداز سے ووٹ کا بھی فیصلہ ہونا چاہیے، ایسا نظام لانا چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی اپنے گھروں میں بیٹھ کر ووٹ کاسٹ کر سکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات