تھانہ فیکٹری ایریا : تین روزگزرنے کے باوجودڈکیتی کا مقدمہ درج نہ ہوسکا

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 30 جون 2016 20:08

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء ) تھانہ فیکٹری ایریا کی حدودشاہدٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات ،ڈاکوگن پوائنٹ پر نقدی،طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق غازی روڈشاہدٹاؤن کے رہائشی محمداشتیاق چشتی کے گھر گزشتہ علی الصبح ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ڈاکوگھر سے نقدی،طلائی زیورات لے گئے جس کی اطلاع تھانہ فیکٹری ایریا کو فوری دی گئی لیکن تین روزگزرنے کے بعد بھی ایف آئی آر کا اندراج نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :