عید الفطر کے حوالے سے مری میں ٹریفک انتظامات کے لئے راولپنڈی ریجن آفس میں پولیس کے سینئر افسران کا اجلاس

جمعرات 30 جون 2016 21:30

راولپنڈی ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون ۔2016ء) انسپکٹر جنر ل آف پولیس پنجاب لاہور مشتاق احمد سکھیرا نے عید الفطر کے حوالے سے مری میں ٹریفک انتظامات کے لئے راولپنڈی ریجن آفس میں پولیس کے سینئر افسران سے میٹنگ کی جس میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ ،سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی ، سی ٹی اوراولپنڈی افتخار الحق، ایس پی صدر ڈویژن سردار غیاث گل اور ڈی ایس پی مری سرکل رضاء ا ﷲ خان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سی پی او راولپنڈی اور سی ٹی او راولپنڈ ی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجا ب کو عید الفطر کے موقع پر مری میں کئے گئے ٹریفک انتظامات پر بریفنگ دی جس پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے ٹریفک انتظامات کے حوالے سے احکامات جاری کئے کہ عید الفطر کے دنوں میں مری میں کسی قسم کی ریڑھی اور ٹھیلا وغیرہ کو سٹرک پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی مقامی لوگوں کے ساتھ سی پی اوراولپنڈی اور سی ٹی او راولپنڈی اس حوالے سے میٹنگ کریں ،مری شہر کے اندرمختلف مقامات پر پو رٹیبل نو پارکنگ بورڈ لگائے جائیں جو شہری حدود کے اندر واضح طور پر نظر ر آنے چاہیں ،ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر گلڈنہ چوک جھیگا گلی میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور جوکھوکھے نہ ہٹائے جا سکیں اُ ن کے سامنے بیر ئیررکھ کر کور کیا جائے ان ایام میں پبلک سروس گاڑیوں کا داخلہ ممنوع دیا جائے موٹرسائیکل سوار صرف فیملی والوں کو گزرنے کی اجازت دی جائے خییبر پختونخوا کی طر ف سے آنے والی ٹریفک کو چھانگلہ کے مقام لو گوں کو Senstitize کیا جائے تاکہ باڑیاں کے مقام پر زیا دہ رش نہ بن سکے اور یہی عمل ٹول پلازہ سے پہلے بھی کیا جائے ،عوام الناس کی سہولت کے لئے FM,100پر ہر 15منٹ کے بعد ٹریفک کے بارے میں آگاہ کیا جائے سیکورٹی کے حوالے سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیو ں ،موٹر سائیکلوں او رکالے شیشے والی گاڑیوں کو ہر گز آگے نہ جانے دیا جائے ٹول پلازہ ،گلڈنہ چوک ،جھیگاگلی اور باڑیاں کے مقامات پر لو گوں کو معلومات فراہم کرنے کے لئے پولیس سہولت کار سنٹرز بنائے جائے مز ید کہا کہ اس مقصد کے لئے مختلف یونٹوں سے اضافی نفری بھی مہیا کی جائے گی،اور عید الفطر کے دنوں میں مری میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے جوانوں اور افسروں کیلئے مفت کھانا اور ایک بنیادی تنخواہ بطور اعزاز یہ دی جائے گی ،دوران مٹینگ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ عید الفطر کے دوران دیو ٹیا ں سر انجام دینے والے جوانوں وافسروں کو عید کے بعد چھٹیاں دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :