اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عیدالفطر کی تعطیلات کے لئے ٹریفک پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا

جمعہ 1 جولائی 2016 14:55

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی۔2016ء) ٹریفک پولیس اسلام آباد نے عید بازاروں اور عیدالفطر کی تعطیلات کے لئے تربیت دئیے ٹریفک پلان پر عملدرآمد شروع کرا دیا تاہم رش کے باعث گاڑیوں کو پارکنگ کی مشکلات کا سامنا ہے۔ تجارتی مراکز کی سروس روڈز پر ٹریفک جام معمول بن گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ماہ رمضان المبارک کے دوران مساجد کے اردگرد پنجگانہ نماز اور خاص طور پر تراویح کے اوقات میں ٹریفک پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا اور تجارتی مراکز میں رمضان بازاروں اور سستے بازاروں میں بھی ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا۔

ٹریفک پولیس نے رمضان بازاروں کے بعد اب عید بازاروں کے ٹریفک پلان پر کام شروع کر رکھا ہے تاہم عید بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا ٹریفک پولیس کے بس سے باہر ہو گیا اور سروس روڈز پر ٹریفک جام کے اثرات بڑی شاہرات پر بھی پڑ رہے ہیں۔ عید کے ایام میں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں، بس اڈوں، تفریحی مقامات پر ٹریفک بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لئے بھی ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :