ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اور دیگر پولیس اہلکاران کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا

جمعہ 1 جولائی 2016 17:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اور دیگر پولیس اہلکاران کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا ۔ایس ایس پی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیخ ہے اس میں کوئی کسر اٹھانا نہیں چاہیئے محکمہ پولیس میں سزاء اور جزاء کا عمل جاری رہیگا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزایس ایس پی آپریشنز نے بہترین کارکردگی اور راہزن گروہ کی گرفتاری اور ان سے مسروقہ 113300 روپے اور 12 عدد موبائل فونز کی برآمدگی پر ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ رحمت اﷲ خان ،اے ایس آئی سید اور دیگر پولیس اہلکاران کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازہ ایس ایس پی نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کو ہمیشہ نقد انعامات اور توصیفی اسنا د د ئیے جائینگے جبکہ غفلت برتنے ،لاپرواہی اور کوتاہی کرنے پر انکے خلاف سخت قانونی کاری جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :