ٹریفک وارڈنز پنجاب حکومت کیلئے منافع بخش ادارہ بن چکا ‘عابد حسین صدیقی

جمعہ 1 جولائی 2016 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے اعلیٰ حکام کی طرف سے وارڈنز کو پچھلے سال سے کم ریونیو پر سرزنش کرنے اور چالانوں میں اضافہ کرنے کے احکامات پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک وارڈنز پنجاب حکومت کے لئے منافع بخش ادارہ بن چکا ہے جو حکومت کو ریونیو اکٹھا کر کے دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی وارڈن ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے چالانوں کے دیئے ہوئے حدف کو پورا کرنے کے لئے شکاریوں کی طرح شکار کے طاق میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وارڈنز ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے عوام کے بلاوجہ چالان کر کے حکمرانوں کے لئے خزانہ بھرنے میں مصروف ہیں سڑکوں پر شکاریوں کی طرح طاق لگائے شکار کی تلاش میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ 22 سالوں سے پنجاب پر مسلط مسلم لیگ ن پنجاب میں معتدل حالات قائم رکھنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :