بھارت کی ایران سے تیل کی درآمد میں39 فیصد اضافہ

ہفتہ 2 جولائی 2016 11:36

تہران ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جولائی ۔2016ء) بھارت کی ایران سے تیل کی درآمد میں رواں سال قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال جون کے مہینے میں بھارت کی ایران سے تیل کی درآمد میں گزشتہ سال جون کے مہینے کی نسبت 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے 2015 کے پہلے 6 مہینوں میں یومیہ2 لاکھ 16ہزار بیرل تیل درآمد کیا تھا جبکہ 2016 کے پہلے6 مہینوں میں یہ مقدار بڑھ کر3 لاکھ42 ہزار بیرل یومیہ ہو گئی ہے اس طرح اس میں 58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی سرکاری تیل کمپنی ہندوستان پیٹرولیم نے 2012 میں ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیاں لگنے کے بعد ایران سے تیل کی درآمد بند کر دی تھی۔ اس کمپنی نے ساڑھے 3 سال کے وقفے کے بعد ایران سے تیل کی درآمد دوبارہ شروع کر دی ہے۔توقع کی جا رہی ہے کہ بھارت کے لیے ایران کے تیل کی درآمد 4 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :