تھانہ پیرمحل پولیس کا اشتہاریوں کے خلا ف گرینڈ آپریشن اشتہاریوں کو پناہ دینے اور فرارکروانے پر تین افراد پر مقدمات درج

Malik Usman ملک عثمان ہفتہ 2 جولائی 2016 15:37

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 جولائی- 2016ء ) تھانہ پیرمحل پولیس کا اشتہاریوں کے خلا ف گرینڈ آپریشن اشتہاریوں کو پناہ دینے اور فرارکروانے پر تین افراد پر مقدمات درج تفصیل کے مطابق اشتہاری مجرم محمد صفدر ولد شرف دین ساکن ملتان جوکہ تھانہ پیرمحل پولیس کو مقدمہ نمبر50زیر دفعہ392ت پ میں مطلوب ہے چک نمبر319گ ب کے رہائشی عبدالقادر ولد رحیم خاں ساکن کوہل خورد نے پناہ دی اور پولیس کے آنے پرفرارکروادیاتھانہ پیرمحل پولیس نے عبدالقاد رکے خلاف زیر دفعہ 216ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اشتہاری ملزم گلاب خان ولد گوہر خان کو ایوب خاں ولد بہادر خان ساکن پٹھان آباد نے فرارکروادیا اشتہار ی ملزم وزیر خاں ولد غلام خان کو عاشق ولد مختار خان ساکن صدیق آباد نے پناہ دی اور فرار کروادیا تھانہ پیرمحل پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے

متعلقہ عنوان :