ایران کے خام تیل کی پیداوار اور قیمت میں اضافہ

اتوار جولائی 11:23

تہران ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جولائی ۔2016ء) ایران کے خام تیل کی قیمت چوبیس جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 79 سینٹ کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 46 ڈالر 31 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اوپیک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران ایران کے خام تیل کی قیمت اوسطا 46 ڈالر 31 سینٹ رہی ہے جو 2016 میں سب سے زیادہ قیمت ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی تیل کی قمیت میں یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب گزشتہ سال کے دوران ایران کے تیل کی اوسط قیمت 34 ڈالر 5 سینٹ تھی۔درایں اثنا ایران کی وزارت پیٹرولیم نے اعلان کیا ہے کہ ایران اس وقت روزانہ اوسطا21 لاکھ بیرل خام تیل برآمد کر رہا ہے جو گزشتہ 3 سال کے دوران سب سے زیادہ پیداوار ہے۔اس رپورٹ کے مطابق مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد اور یورپ کو ایران کے تیل کی برآمد کے نئے دور کے آغاز کے بعد ایران یورپ کو روزانہ 6 لاکھ بیرل تیل برآمد کر رہا ہے۔یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب ایشیائی ممالک کو ایران کا خام تیل اب بھی سب سے زیادہ برآمد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :