تھانہ شفیق آباد پولیس ایک ہفتہ قبل چوری ہونیوالی متحرک لیگی کارکن کی گاڑی برآمد نہ کر سکی

اتوار 3 جولائی 2016 16:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جولائی ۔2016ء) تھانہ شفیق آباد پولیس ایک ہفتہ قبل کریم پارک راوی روڈ سے چوری ہونیوالی متحرک لیگی کارکن کی گاڑی برآمد نہ کر سکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نا معلوم چور 26جون کو کریم پارک راوی روڈ کے رہائشی متحرک لیگی کارکن سید ندیم شاہ کے گھر کے باہر کھڑی سفید رنگ کی گاڑی کرولا ایکس ایل آئی نمبر LEA-8847 چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس تھانہ شفیق آباد مقدمے کے اندراج کے باوجود تاحال نا معلوم چوروں کا سراغ نہیں لگا سکی ۔ لیگی کارکن نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور آئی جی مشتاق سکیھرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :