عبدالستار ایدھی جیسے لوگ روز پیدا نہیں ہوتے ‘خلا ء کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا ‘ ڈاکٹر عبد القدیر خان

ہفتہ 9 جولائی 2016 14:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جولائی۔2016ء) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا ، وہ انسان دوست تھے جن کی شخصیت سادگی کا پیکر تھی ۔ عبدالستار ایدھی کی وفات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ کبھی کبھی پیدا ہوتے ہیں ، ان میں نہ غرور تھا اور نہ تکبر ۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے اللہ نے انہیں وہ عزت دی جو کسی کروڑ پتی کو بھی نہیں ملی اور نہ کبھی ملے گی ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کو آج تک کوئی ویسا لیڈر اور انسان نہیں ملا تاہم عبدالستار ایدھی بھی خدا ترس انسان تھے ۔انہوں نے کہاکہ ملک ریاض بھی دل کھول کر فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں اور اگر دیگر لوگ بھی اسی طرح فلاحی کاموں میں اپنا کردار ادا کریں اور آگے آئیں تودکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :