فلاحی خدمت کا تصور عبدالستار ایدھی کے تذکرے کے بغیر نامکمل رہیگا، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

ہفتہ 9 جولائی 2016 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء ) داکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ فلاحی خدمت کا تصورمولانا عبدالستار ایدھی کی شخصیت کے تذکرے کے بغیر نامکمل رہے گا۔ دکھی اور مظلوم انسانیت کی بے لوث خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کرنے والے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ان کی خدمات پر لفظوں میں خراج تحسین پیش کرناممکن نہیں ہے۔

ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی اور ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بلا امتیاز ملکی اورعالمی سطح پرمظلوم انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے عبدالستار ایدھی کی وفات پران کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے بدلے امریکی جیل میں بقیہ سزا کے لئے خود کو پیش کرکے عبدالستار ایدھی نے انسانیت دوستی کی بے مثال روایت قائم کی ۔

(جاری ہے)

سابقہ اور موجودہ امریکی و پاکستانی حکمرانوں سے ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کا مطالبہ کرکے ایدھی صاحب نے قوم کے دل جیت لئے تھے ۔ عافیہ کی رہائی کیلئے ان کی کاوشوں پر عافیہ کا خاندان ہمیشہ ایدھی صاحب کا احسان مند رہے گا ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عبدالستار ایدھی کی فلاحی خدمات کو قبول فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اوران کے درجات بلندفرمائے۔

متعلقہ عنوان :