عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ میں عبدالستار ایدھی کے معالج معروف سرجن ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی شرکت

ہفتہ 9 جولائی 2016 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء) عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ میں عبدالستار ایدھی کے معالج معروف سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی نے بھی شرکت کی،تاہم انہوں نے وی وی آئی پیز کی صف میں نماز ادا کرنے کے بجائے عام لوگوں کی صف میں نماز جنازہ ادا کی ،اس موقع پر وہ عام لوگوں میں گھل مل گئے اور شرکاء نماز جنازہ میں سے بعض لوگوں نے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

متعلقہ عنوان :